ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل روٹری کلب کی جانب سے سرکاری اسپتال کو 84ہزار روپئے مالیت کے انجکشن کا عطیہ

بھٹکل روٹری کلب کی جانب سے سرکاری اسپتال کو 84ہزار روپئے مالیت کے انجکشن کا عطیہ

Wed, 02 Jun 2021 19:02:21    S.O. News Service

بھٹکل:2؍جون(ایس اؤ نیوز)روٹری کلب بھٹکل کی طرف سے بھٹکل سرکاری اسپتال کے کورونا مریضوں کےلئے استعمال کئے جانے والے  84ہزار روپئے مالیت کے انجکشن بطور عطیہ دئیے گئے۔

سرکاری اسپتال میں کوروناکے مریضوں  میں خون منجمد ہونے کو روکنے کے لئے یہ انجکشن دینا ضروری ہوتاہے، اسی کا خیال رکھتے ہوئے روٹری کلب بھٹکل نے 400روپئے قیمت کے 210انجکشن عطیہ کئے۔ روٹری کلب کے سکریٹری راگھویندر نائک نے سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کو متعلقہ انجکشن سونپے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر گوریش پڈو کونے ، سابق صدر راجیش نایک، ڈائگنو میڈ کے شاکر حسین موجود تھے۔


Share: